the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے


رمضان کا مبارک مہینہ شروع ہوچکا ہے۔ اس مہینہ میں طویل وقت تک روزہ رکھا جاتا ہے ۔ ایسے میں روزہ داروں کو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھنا ضروری ہوتا ہے۔ روزہ کے دوران لمبے وقت تک چونکہ کچھ بھی کھایا یا پیا نہیں جاتا ، لہذا ایسی صورت میں جسم میں پانی کی کمی (dehydration) واقع ہوسکتی ہے۔ اس لئے افطار کے بعد وافر مقدار میں پانی یا مشروبات کا استعمال لازمی ہوتا ہے تاکہ دن کے وقت میں جو مائعات کی کمی جسم میں ہوچکی تھی ، اس کی بھرپائی ہوسکے ۔ جسم میں ہونے والی مائعات کی کمی کو پورا کرنے کے لئے سادہ پانی ، دودھ ، چھاچھ ، ملک شیک (Milk shake) (اس میں بہت زیادہ شکر نہ ڈالی) ، سبزیوں کا سوپ ، لیمو کا رس اور ناریل کا پانی استعمال کرنا صحت بخش ہوتا ہے۔ اس کے برخلاف زیادہ کیفین (Caffein) رکھنے والے مائعات جیسے چائے ، کافی کے استعمال سے جسم میں اہمیت کے حامل معدنیات ، نمک اور مائعات خارج ہوجاتے ہیں جب کہ روزہ میں دن کے اوقات میں جسم کو ان معدنیات ،نمکیات اور مائعات کی ضرورت ہوتی ہے۔
روزوں کے موسم میں تلی ہوئی اور چکنائیوں سے بھرپور غذائیں جیسے فرینچ فرائز ، مٹھائیاں ، سموسمے ، پکوڑے ، پراٹھے ، مرغن سالن اوربریانی وغیرہ کا استعمال مناسب نہیں ہوتا۔ اس لئے کہ زیادہ چکنائی رکھنے والی غذائیں صرف زیادہ حرارے دیتی ہیں جب کہ ان میں تغذیائی اجزاء کم ہوتے ہیں۔ اس سے کھائی جانے والی غذاء غیرمتوازن



ہوجاتی ہے اور نتیجہ میں سستی‘ کاہلی اور تھکان لاحق ہوتے ہیں ۔ اس لئے روزانہ کی غذاء میں تازہ ترکاریوں اور پھلوں کو شامل کیجئے۔ پھل کھانے سے جسم میں شکر کی کم ہوتی سطح نارمل کی طرف لوٹتی ہے اور جسم کو توانائی ملتی اور مائعات کی کمی نہیں ہونے پاتی۔
بعض نشاستہ دار غذائیں خصوصی طورپر سحر میں کھانے کے لئے بڑی مفید ہوتی ہیں ، ان میں شامل ہیں ‘ بغیرچھانے آٹے کی بنی روٹی، براؤن چاول ، دال ، پھلیاں (beans) ، باجرہ ، جوار ، تازہ پھل اور ترکاریاں وغیرہ۔ کم چکنائی والا دودھ اور دہی جسم کو ضروری پروٹین اور کیلشیم مہیا کرتے ہیں۔ ترجیحی طورپر عضلاتی گوشت کی جگہ چربی سے عاری گوشت ، مرغ ، مچھلی اور انڈوں کا استعمال فائدہ مند ہوتا ہے۔
نمک اور نمک سے بھرپور غذائیں جیسے پاپڑ ، اچار ، نمکین پھلیاں ، چپس اور ساؤس (Sauce) کھانے سے نابیدگی (dehydration) کی خطرناک کیفیت لاحق ہوسکتی ہے۔ اسی طرح بہت زیادہ شکر کا استعمال جیسے گلوکوز انرجی ڈرنکس ، کولڈ ڈرنکس اور مٹھائیوں کے استعمال سے جسم کو خالی حرارے ملتے ہیں جنمیں کوئی تغذیائی خوبی نہیں ہوتی۔ بہت دیر تک تلی ہوئی چیزوں کو روزانہ استعمال کرنے سے بچیں۔ غذاء آہستہ اور خوب چبا کر کھائیں۔ اس سے غذاء کو اچھی طرح ہضم ہونے اور جزوئے بدن بننے میں مدد ملے گی۔
مزید تفصیلات کے لئے ربط پیدا کریں:

مسز مدھوریما سنہا‘
ماہر تغذیہ ، کیر ہاسپٹل‘
نامپلی ‘ حیدرآ باد
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.